سوڈانی خاتون نے سعودی کو چکمہ دیدیا
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
ریاض ۔۔۔۔ سعودی سرمایہ کار عبدالکریم الزہرانی کو ایک سوڈانی خاتون نے چکمہ دیکر 30لاکھ ریال اینٹھ لئے۔ الزہرانی نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ایک سوڈانی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اسکے پاس زمینیں ہیں اور وہ تجارت پیشہ ہے۔ سوڈان کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطے میں ہے۔ مشترکہ کاروبار کیلئے تیار ہے۔ اس نے الزہرانی سے 30لاکھ اور دیگر شہریوں سے اسی طرح بھاری رقمیں اینٹھ لیں۔ الزہرانی کا کہناہے کہ جب وہ 4برس قبل سوڈان گیا تھا تب اسکی ملاقات اس خاتون سے ہوئی تھی۔ وہ پُرآسائش گاڑیو ںکی مالک تھی۔ اسکا کہناتھا کہ وہ ایک اعلیٰ عہدیدار کی بہن ہے۔ اس نے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں اسے ٹھہرایا۔ خاتون نے دعویٰ کیاتھا کہ اس کے پاس النیل الابیض صوبے میں 32ہزار ایکڑ زمین ہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ خاتون مذکورہ اراضی جعلی رجسٹریوں کی مدد سے فروخت کرچکی ہے۔ الزاہرانی نے بتایا کہ یہ خاتون مجھے ہی نہیں متعد د سعودیوںور سوڈانیوں کو اس طرح کا چکمہ دیکر بھاری رقمیں حاصل کئے ہوئے ہے۔