Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت پر ہند کی مخالفت

  دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ہند کے سوا تمام رکن ممالک کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کے حق میں ہیں۔ چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کے مطابق کرکٹ کو اولمپکس 2028 ءمیں شامل کرانا چاہتے ہیں مگر ہندوستانی بورڈ مخالفت کررہا ہے جبکہ 103ارکان اس پر راضی ہیں۔آئی سی سی عہدیدار نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ کا انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ تنازع ہے لیکن امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا ۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آئندہ سال ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہوگا اور کھیل کو شفاف رکھنے کیلئے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2019ءانگلینڈ میں کھیلا جائے گا لیکن حالیہ عرصے میں ایک بار پھر کرکٹ میں کرپشن کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کئی کیسز کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ اینٹی کرپشن یونٹ سٹے بازوں اور اس قبیل کے دیگر لوگوں کو انگلینڈ پہنچنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے ۔آئی سی سی نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس بارے میں قانون سازی بھی کریں تاکہ سٹے بازوں کو سزا کا خوف رہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: