1.7ملین سے زیادہ عمرہ ویزوں کا اجراء
مکہ مکرمہ۔۔۔1440ھ کے آغاز سے ربیع الاول کے اختتام تک 1.7ملین سے زیادہ عمرہ ویزے جاری کئے گئے ۔اب تک 1387125معتمر ارض مقدس آئے ۔ گزشتہ برس مذکورہ دورانیے کے مقابلے میں 3فیصد زیادہ معتمر پہنچے ۔امسال جاری شدہ عمرہ ویزوں کا تناسب گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.2فیصد زیادہ ہے ۔ وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ امسال اب تک سب سے زیادہ پاکستانی معتمر (435060)آئے ۔انڈونیشی معتمرین (261172)دوسرے نمبر پر رہے ۔ہندوستان سے 213893معتمر آئے ۔ ہند تیسرے نمبر پر رہا پھر چوتھے ، پانچویں ، چھٹے ساتویں ، آٹھویں ، نویں اور دسویں نمبر پر بالترتیب ملائیشیا ، یمن الجزائز ، ترکی ، امارات ، بنگلہ دیش اور اردن ہیں۔