Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا ثناء اللہ کیخلاف تحقیقات شروع

لاہور: نیب کی جانب سے ن لیگی رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر جانچ پڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے ن لیگی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ 
 

شیئر: