Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران اور روسی وزرائے خارجہ کا رابطہ

تہران۔۔۔ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے  ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کے بحران کے سیاسی حل کا جائزہ لیا ۔تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہون نے کہا کہ مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کا موقف ایک ہے، شام کے بحران میں ایران اور روس نے ترکی کے ساتھ مل کر شام سے متعلق آستانہ امن مذاکرات کی سرپرستی کی تھی۔  آستانہ امن مذاکرات کا ایک بڑا نتیجہ شام میں پرامن علاقوں کا قیام اور سیاسی طریقے سے بحران کے حل کے لئے زمین ہموار کرنا تھا۔شام سے متعلق آستانہ امن مذاکرات ایک ایسا واحد مذاکراتی عمل ہے جس میں امریکہ کی کوئی مداخلت نہیں اور اسی وجہ سے شام کے بحران کے حل میں آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ 

شیئر: