جمعہ 14دسمبر 2018 ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے ا خبار ’’ المدینہ‘‘ کی شہ سرخیاں
٭2019ء کی پہلی سہ ماہی میں 18ارب ریال لاگت کا منصوبہ’’جدہ ڈائون ٹائون‘‘کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا
٭نجی تعلیم کو معیاری بنانے والے منصوبے کا 75فیصد کام مکمل
٭مجلس شوریٰ نے دوردراز دیہاتوں میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کی تاکید کر دی
٭پٹرول اور گیس تنصیبات کے 84فیصد ملازم سعودی ہو گئے
٭سیاحتی منصوبوں کی بدولت سعودی عرب کی قومی پیداوار میں سالانہ 30ارب ریال کا اضافہ ہو گا، سرمایہ کار
٭وزیر داخلہ نے ’’ابشرحکومہ‘‘ کا افتتاح کر کے تمام سرکاری اداروں کو وزارت داخلہ سے آن لائن مربوط کر دیا
٭کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے 243ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ فارغ
٭2019ء کے بجٹ میں2.5ٹریلین ریال لاگت کے عظیم الشان منصوبے شامل ہوں گے
٭تعز اور الحدیدہ پر سمجھوتہ ، سویڈن کے مشاورتی اجلاس اختتام پذیر،الحدیدہ میں فائر بندی
٭آبادکاروں کی ہلاکت کے بعد رام اللہ میں قابض اسرائیلی افواج نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا