Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوسوو نے اپنی فوج بنانے کا اعلان کردیا

پرسٹی۔۔۔ ایک دہائی قبل آزادی  کا اعلان کرنے والے مسلمان اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اپنی فوج بنانے کا اعلان کردیا۔ سربیا میں بے چینی بڑھ گئی۔کوسوو کی پارلیمنٹ نے ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ لیتے ہوئے بین الاقوامی سرحدوں کی نگرانی کے لیے اپنی فوج بنانے کا قانون منظور کیا۔پارلیمنٹ کی جانب سے پاس ہونے والے قانون کے مطابق چھوٹے بحرانوں کا جواب دینے والے کوسوو سیکیورٹی فورس (کے ایس ایف) کو ملکی دفاعی فوج کا درجہ دے دیا جائے گا جن کی تعداد اس وقت 5 ہزار ہے۔اسپیکر پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ  آج  کے ووٹ سے ملک میں نئے دور کا  آغاز ہونے جارہا ہے۔کوسوو کے تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے اس تایخی موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔ پارلیمنٹ میں موجود سربیا سیاست دانوں نے اس کا بائیکاٹ کیا۔
 

شیئر: