مکہ مکرمہ۔۔ ۔ مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تازہ ترین جائزے کے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کے النکاسہ محلے میں سب سے زیادہ غیر ملکی آباد ہیں۔ یہ مقدس شہر کے ان محلوں میں سے ایک ہے جو غیر منظم طریقے سے آباد ہیں۔ انکا شمار کچی بستیوں میں ہوتا ہے۔ یہاں 44ہزار593 غیر ملکی سکونت پذیر ہیں جبکہ سعودی 1713ہی یہاں اقامت پذیر ہیں۔ سعودیوں کا تناسب 3.70فیصد ہے۔ غیر ملکیوں میں بنگلہ دیشی 10فیصد، پاکستانی 19فیصد اور برماوی 64فیصد ہیں۔ دیگر ملکوں کے 7فیصد لوگ آباد ہیں۔