Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ معلمین حجاج جنوبی ایشیا 125ہزار ہندوستانی عازمین کی خدمت کریگا

مکہ مکرمہ۔۔۔ امسال معلمین حجاج جنوبی ایشیا کا ادارہ ہندوستان کے ایک لاکھ 25ہزار عازمین کو مختلف خدمات پیش کرےگا۔ یہ بات ہندوستانی حج امور کے ادارے کے سربراہ محبوب علی قیصر نے اتوار کو حجاج جنوبی ایشیا ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر رافت بدر سے ملاقا ت کے بعد بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حجاج کو شاندار خدمات فراہم کررہا ہے۔ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد حج خدمات کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں۔ سعودی عرب ضیوف الرحمان کی خدمت کو عظیم ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قیصر نے کہا کہ امسال حجاج جنوبی ایشیا کا ادارہ 125ہزار سے زیادہ ہندوستانی حجاج کی خدمت کرے گا۔ ادارے کے عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوگئی ہیں۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ادارہ کافی پہلے سے حج انتظامات کر رہا ہے۔ ڈاکٹر بدر نے بتایا کہ سعودی ویژن 2030کے مطابق ہرسال مزید خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 

شیئر: