Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: تحلیہ اور مدینہ روڈانڈر پاس کا کام شروع

جدہ۔۔۔ جدہ میونسپلٹی نے امیر محمد بن عبدالعزیز اسٹریٹ (تحلیہ)اور مدینہ روڈ انڈر پاس کا کام شروع کر ادیا۔ اس کا ڈیزائن مکمل کر لیا گیا۔ انڈر پاس کی مجموعی لاگت 24 کروڑ3لاکھ93ہزار735ریال ہوگی۔ یہ انڈر پاس ڈھائی برس (30ماہ)میں مکمل ہو گا۔ 650میٹر طویل ہوگا ۔ 2 رویہ بنایا جائیگا۔ جدہ میونسپلٹی دسیوں مقامات پر ٹریفک ازدحام کا مسئلہ حل کرانے کیلئے شہر میں انڈر پاس اور پل تعمیر کرا چکی ہے۔ 
 

شیئر: