Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل کرکے پاس ہواتھا، عمران ہاشمی

بالی وڈ فلموں کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیاہے کہ وہ  اسکول اور کالج کے دنوں میں نقل کرکے پاس ہوئے تھے جس پر وہ خاصے شرمندہ ہیں۔ہندوستانی میڈیارپورٹس کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں کہاہے کہ وہ ایک بار نقل کرکے پاس ہوئےتھے۔عمران ہاشمی  ان دنوں اپنی نئی فلم چیٹ انڈیا  کی تشہیر کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کی نقل کی کہانی ہے کہ کیسے امیر لوگوں کے بچے بغیر پڑھے سیٹیں لیتے ہیں۔ کیسے پیسے اور رشوت کےزور پر غریب اور ذہین بچوں کو پیچھے کیاجاتاہے۔ہندوستان کے کرپٹ تعلیمی نظام کی کہانی کو فلم میں بیان کیاگیاہے۔
 

شیئر: