مالدیپ کے صدرہند پہنچ گئے
نئی دہلی۔۔۔ مالدیپ کے نئے صدر ابراہیم محمد صال نئی دہلی پہنچ گئے ۔ پالم ہوائی اڈے پر وزیر برائے امور شہری ترقیات ہردیپ پوری نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ صالح کایہ پہلاغیر ملکی دورہ ہے۔ صالح کو آج راشٹر پتی بھون کے صحن میں رسمی استقبالیہ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ صالح ،حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کریں گے اور اسی شام صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کر کے منگل کی صبح تاج محل دیکھنے کے لیے آگرہ پرواز کر جائیں گے اور وہیں سے وطن واپس ہو جائیں گے۔