Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ وزیر خزانہ

کراچی: حکومت کی جانب سے ایک اور ممکنہ منی بجٹ لانے کی خبروں کے بعد وزیر خزانہ اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضمی بجٹ ملکی خسارہ کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو چینی قرضوں سے متعلق تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی اور حکومتی مالیاتی پالیسی کا رخ درست اور یکساں ہے۔ عوامی کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، انفرا اسٹرکچر اور صنعت و برآمدات کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے حکومت کئی اقدامات کررہی ہے جن سے معیشت پر منفی نہیں بلکہ مثبت اور دور رس اثرات پڑیں گے۔وزیر خزانہ اسد عمر کا طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملکی خسارے پر قابو پانے کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے ساتھ ٹیکس چوری پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی ایئرپورٹ پر عام مسافروں کے درمیان خود اپنا بیگ اٹھائے قطار میں کھڑے رہے۔ جسے مسافروں نے خوب سراہا۔

                                      

 

شیئر: