Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالدیپ کیلئے ہند کی طرف سے اقتصادی امداد

نئی دہلی ۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اعلان کیا کہ ہندوستان مالدیپ کی اقتصادی ترقی کے لیے 1.4بلین ڈالر کی امداد دے گا۔ علاوہ ازیں دونوںملکوں کے درمیان 4معاملای پر معاہدے ہوئے جن میںایک ویزے میں نرمی کرنا بھی شامل ہے۔واضح ہو کہ مالدیپ کے نئے صدر ابراہیم محمد صالح اتوار کے روز ا پنے سہ روزہ دورہ ہند پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ حیدر آباد ہاؤس میں وفد سطح کی گفتگو کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے اور بحر ہند میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر صالح اور نریندر مودی کے درمیان خیرسگالی اور دوستانہ وخوشگوارماحول میں گفتگو ہوئی جو بہت کامیاب رہی۔ وزیر اعظم مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان روایتی مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ۔ صالح تاج محل کا دیدار کرنے کیلئے منگل کی صبح آگرہ روانہ ہو جائیں گے اور وہیں سے وطن واپس ہوں گے۔
 

شیئر: