Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ کا دورہ مجلس شوریٰ ، اسپیکر سے ملاقات

ریاض۔۔۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔ پاک ، سعودی دوستی انتہائی مستحکم ہے ۔ ہمیں دین حنیف کے مضبوط رشتے نے باہمی جوڑے رکھا ہے ۔ وہ 5 روزہ دورے پر 8 رکنی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچنے جہاں ان کا خیر مقدم سعودی شوریٰ کونسل کے اسسٹنٹ ا سپیکر ڈاکٹر عبداللہ العثیمین , پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی اور سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد سمیت دیگر سعودی حکام نے کیا ۔بعدازاںچیئرمین سینیٹ اور انکے وفد نے سعودی شوریٰ کونسل کے ا سپیکر عبداللہ بن محمد الشیخ سے بھی خصوصی ملاقات کی ۔ چیئرمین سینیٹ کو انکے وفد کے ہمراہ مجلس شوری کا دورہ بھی کرایا گیا انہوں نے مجلس شوریٰ کی براہ راست کارروائی بھی دیکھی ۔ ملاقات میں پاک سعودی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ عبداللہ الحربی اور گروپ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی ۔چیئرمین سینیٹ نے شوریٰ کونسل کے ا سپیکر کو پاکستانی سینیٹ کے اغراض و مقاصد اور کام کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔وفد میں سینٹر احمد خان،سینٹر مرزا محمد آفریدی، سینٹر نصیب اللہ بازئی، سینٹر فدا محمد، سینٹر محمد طلحہ محمود، سینٹر خانزادہ خان، سینٹر غوث محمد نیازی اور سینٹر دلاور خان شامل ہیں۔ مجلس شوری کے اسپیکر نے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔

شیئر: