Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ: مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی پر احتجاج‘ مریض پریشان

کوئٹہ: نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی کے خلاف جوائنٹ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا احتجاج آج بھی جاری ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز اپنے احتجاج کی وجہ سے او پی ڈیز سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام نہیں دے رہے جبکہ جوائنٹ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی اور احتجاج سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج پھر جنرل باڈی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز، بولان میڈیکل ایسو سی ایشن، پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنما شرکت کریں گے ۔ دوسری جانب او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث اسپتال آئے مریضوں کو پریشانی اورمشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

شیئر: