Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیرخارجہ کا دورہ امارات، صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

امارات نے فلسطینوں کی بے دخلی کے حوالے سے موقف کا اعادہ کیا۔(فوٹو: وام)
 متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بدھ کو ابوظبی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا خیرمقدم کیا ہے۔
صدر شیخ محمد بن زاید نے فلسطینوں کی بے دخلی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے موقف کا اعادہ کیا۔
وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خصوصا مشرق وسطیٰ اور فلسطینی علاقوں کی صورتحال اورغزہ بحران سے متعلق جاری سفارتی کوششوں کے ساتھ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اماراتی صدر نے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل کے ذریعے پائیدار امن کی راہ کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نےغزہ کی تعمیر نو کی کوششوں کو طویل مدتی استحکام اور امن سے جوڑے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اماراتی صدر نے تنازع کی شدت میں اضافے سے خبردار کرتے ہوئے کہا’ اس سےعلاقائی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے۔‘
 ملاقات میں ابوظبی کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ  شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

شیئر: