#ہمارا_پرامن_بلوچستان
جمعرات 20 دسمبر 2018 3:00
ٹویٹر صارفین کی جانب سے ہمارا پرامن بلوچستان ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا ۔ صارفین کا اپنی ٹویٹس میں کہنا ہے کہ پاک آرمی کی قربانیوں کے بدولت اب بلوچستان میں امن آگیا ہے اور یہ صوبہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
عمید علی نے ٹویٹ کیا : بلوچستان اب وہ نہیں رہا جہاں ہر وقت انتہاپسندی عروج پر تھی۔ اب بلوچستان بھی ترقی کررہا ہے۔ اور بہت جلد بلوچستان پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور بلوچستان کی ترقی اور امن کا کریڈٹ افواج پاکستان اور انٹیلی جنس اداروں کو جاتا ہے۔
رفاقت علی نے لکھا : پاکستان کی آزادی میں بلوچستان کی غیور عوام کا کلیدی کردار ہے۔بلوچستان پاکستان ہے۔
الیاس خان یوسفزئی کا کہنا ہے : بلوچستان کے خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے دشمن کا اب رونے کے سواء اور کوئی چارہ نہیں ۔ جس کے بارے میں کہا جاتا تھا بلوچستان میں کچھ نہیں وہی بلوچستان اب دنیا کا ترقی یافتہ صوبہ بنے گا ۔
محمد نعمان نے ٹویٹ کیا : بلوچستان ہمارا سب سے بڑا صوبہ ہے۔اس کو پاکستان کے امن اور ترقی میں سب سے آگے لیکر چلنا چاہیے۔
زوہیب آفریدی نے کہا : پاکستان کے حالات خصوصاََ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں افغانستان کا کردار بہت اہم رہا ہے، انڈیا سے پیسے اور ٹریننگ لے کر یہاں حالات خراب کرتے ہے۔انشاء اللہ خان صاحب کے اس کوشش سے یہ دہشتگردوں بھی ختم ہو جائے گی۔
عبید شاہد خان نے ٹویٹ کیا : بلوچستان کے غیور بھائیوں اور ہماری فوج نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر انڈیا کے گند عزائم کو خاک میں ملا دیا اللّه پاک امن کے لیے قربانی دینے والوں کی قربانیاں قبول کرے اب یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ امن کو قائم و دائم کر دیں ۔پاکستان زندہ باد۔