Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں فیس بک کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن ۔۔۔ واشنگٹن کے دفتر استغاثہ نے سماجی ویب سائٹ فیس بک کے خلاف اعداد و شمار کے غلط استعمال پر مقدمہ قائم کر دیا ۔ وکیل استغاثہ کارل ریسین نے بتایا کہ فیس بک اپنے صارفین کی معلومات کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔ فیس بک نے مارچ میں تسلیم کیا تھا کہ اس کے 87 ملین صارفین کا ڈیٹا کیمبرج اینالیٹیکا کے پاس تھا جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔ فیس بک کی جانب سے اس مقدمے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

شیئر: