ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنوں نے کرائے بڑھا دئیے
کراچی...اسکولوں کی تعطیلات اور کرسمس کے موقع پر پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق نئے سال اور کرسمس کی آمد کے باعث پی آئی اے، ایئربلیو، سرین، اتحاد اور امارات سمیت تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا ۔پی آئی اے، ایئربلیو اور سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 26 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ اندرون ملک دیگر شہروں کے لئے بھی کرائے 15 ہزار سے 36 ہزار تک پہنچ گئے ۔ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر 20 ہزار سے 35 ہزار تک کرا ئے میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیول سرچارج کی مد میں 500 تا 1000 کرائے میں اضافہ کیا ہے۔ٹریول ایجنٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ پیک سیزن کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا تاہم پہلے آئیے کی بنیاد پر ٹکٹ سستی ہے۔