Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ طلال کی وفات پر شاہ سلمان سے تعزیت

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کی وفات پر بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کی وفات کی اطلاع پر دکھ ہوا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان پر اپنا فضل و کرم فرمائے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے تعزیت و ہمدردی کا پیغام ارسال کیا۔ برادر اور دوست ممالک کے رہنماﺅں کی جانب سے سعودی قیادت سے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت و ہمدردی کے اظہار کا تانتا بندھا ہوا ہے۔اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی، امیر کویت، انکے ولی عہد اور وزیراعظم پہلے ہی تعزیت کرچکے ہیں۔

                                                         

شیئر: