Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں نے حوصلہ نہیں چھوڑا،نواز شریف

اسلام آباد ... مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حوصلہ اللہ دیتا ہے۔میں نے حوصلہ نہیں چھوڑا۔مریم کو عدالت آنے سے میں نے روک دیا تھا ۔ پیر کو احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد َنواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کو میں نے روکا، وہ یہاں آکر پریشان ہوتیں۔ میری والدہ 85 سال کی ہیں، مریم کو انکے پاس چھوڑا ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ شہباز شریف، مریم نواز، میری گرفتاری اور میری بیگم کی وفات کے بعد میری والدہ اداس ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ والدہ کی اداسی سے میرا دل روتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میر ی چھو ٹی صاحبزادی بھی انگلینڈ سے آنا چاہتی تھی لیکن انہیں بھی منع کیا ۔قبل ازیں لیگی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں۔کوئی غلط کام نہیں کیا ۔میرا ضمیر مطمئن ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیشہ ایمانداری سے ملک وقوم کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔

شیئر: