کویت... کویتی اخبار القبس نے بتایا ہے کہ کویتی کابینہ سے پیر کو 4وزیر مستعفی ہو گئے۔ انکے استعفے منظور کر لئے گئے۔ وزیر سماجی امور و وزیر مملکت برائے اقتصادی امور ہند الصبیح، وزیر روزگار و وزیر مملکت برائے بلدیاتی امور حسام الرومی،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور عادل الخرافی اور وزیر پانی و بجلی وپٹرولیم بخیت الرشیدی کابینہ سے استعفیٰ دے کر اجلاس میں شرکت کئے بغیر چلے گئے۔