لیور پول یونیفارم کا ریکارڈ سا ز معاہدہ کرے گا
لیورپول: انگلش کلب لیور پول جرمنی کی مشہور اسپورٹس کمپنی کے ساتھ ٹیم کی یونیفارم کے حوالے سے ریکارڈ سا ز معاہدہ کرنے والا ہے ۔اگر یہ معاہدہ ہوگیا تو مانچسٹر یونائیٹڈ کا75ملین پونڈ سالانہ کے معاہدے کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔انگلش کلب اس وقت امریکی کمپنی سے معاہدہ کئے ہوئے ہے تاہم 2020-21ءکے سیزن کے لئے جرمن کمپنی سے بات چیت جاری ہے ۔امریکی کمپنی کی طرف سے بھی معاہدے میں توسیع اور رقم میں اضافے کی کوشش ہو رہی ہے ۔محمد صلاح کے کھیل اور جرمن کوچ جرگن کلوپ کی رہنمائی میں لیور پول مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ہے
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں۔