یوپی: جرائم میں پہلی پوزیشن
لکھنؤ۔۔۔ ریاست میں جرائم کی شرح اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس وقت وہ شمالی ہند میں نمبر ایک پر آگئی ہے۔ ایک جائزے کے مطابق اس وقت اترپردیش میں جرائم میں57 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورملزموں کو سزادینے میں اترپردیش سب سے پیچھے ہے۔ جائزے کے مطابق یوپی میں پورے سال بھر میں اب تک صرف3 افراد کو سزاملی ہے جبکہ سیکڑوں ملزمان کو بے داغ رہاکیاجاچکاہے۔ کانپور شہر کے بدنام ہسٹری شیٹر سندیپ ٹھاکر کو کل بی جے پی نے پارٹی کے یوتھ ونگ کا اہم عہدہ دیدیا۔ اطلاع کے مطابق سندیپ ٹھاکر پر اغوا ،قتل ،اقدام قتل اور مختلف قسم کے جرائم کے سلسلے میں ایک درجن مقدمات قائم ہیں لیکن بی جے پی کے یوتھ ونگ بھارتیہ جنتایوا مورچہ کا اسے کنوینر نامزد کردیاگیاہے۔