کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم پر مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری بدنصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین کا دورہ کیے جانے کے بعد اندازہ ہوا کہ نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو شہباز شریف ہے۔ شیخ رشید احمد نے مزار قائد پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے چہرے پر واضح ہے کہ یہ ڈکیت ہیں۔ قوم کی جیبیں کاٹنے والے معزز کہلا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی تھی مگر آصف زرداری کی وصیت پتا نہیں کہاں ہوگی۔ کرپشن الزامات میں پھنسنے والوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ ان کی ڈیٹ بھی فکس ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور عمران خان سے قوی امید ہے کہ کسی کو کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔