انڈونیشیا میں سونامی،ہلاکتیں429 سے تجاوز
جکارتہ ...انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 429 تک پہنچ گئی جبکہ 1459 سے زائد افراد زخمی ہیں۔حکام کے مطابق 128 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں ابھی تک راستے بند ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔جزیرہ کراکاٹوامیں آتش فشاں پھٹنے کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔انڈونیشیا کے صدر جوکوویددو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور لوگوں سے صبر کرنے کو کہا ہے۔ انڈونیشیا میں سونامی کے بعد مزید طاقتور سمندری لہروں کا خوف پایا جاتا ہے۔ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ جاوا اور سماٹرا کے جزائرے سے خاص طور پر جبکہ دیگر ساحلی علاقوں سے بھی دور رہنے کی کوشش کی جائے۔ آتش فشاں ابھی تک لاوا اگل رہا ہے۔ زلزلے کے نئے جھٹکوں کا خطرہ ہے۔