پی ٹی آئی پختونخوا کمیونٹی کا اجلاس ،ظفر علیخان پر اظہار اعتماد
پاکستان تحریک انصاف پختونخواکمیونٹی کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف آرگنائزر مڈل ایسٹ منتخب ہونے پر ظفر علی خان کو مبارکباد پیش کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پروفیسر حسین احمد نے پروگرام کا آغاز کیا اور اپنا ایجنڈا پیش کیا۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سوات ونگ کے انفارمیشن سیکریٹری رحیم باچا نے ادا کیے۔تقریب میں مکہ مکرمہ کے سابق صدر ریاض شاہین آفریدی،صدر مکہ مکرمہ ڈاکٹر خالد خٹک،صدر پروفیشنل ونگ پروفیسر حسین احمد،نائب صدر دیروِنگ جمیع اللہ خان، صدر یوتھ ونگ اشفاق واحد، جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ عمران خان، باجوڑ ونگ صدر ممتاز خان،صدر سوات ونگ حیدر علی خان، جنرل سیکریٹری لیبر ونگ شیر محمد خان، انفارمیشن سیکریٹری لیبر ونگ شعیب آفریدی،صدر سکاکہ الجوف طارق جدون،افیشل سوشل میڈیا ٹیم ممبر امین فیض، عبدالوہاب اور امان اللہ دیشانی نے شرکت کی۔شرکاء نے نائب صدر ویسٹ ریجن پروفیسر ڈاکٹر سید راشد علی شاہ انفارمیشن سیکریٹری زاہد محمود اعوان مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان، ڈپٹی چیف آرگنائزر ظفرعلی خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔