سعودی عرب میں ایڈز کی شرح دنیا میں سب سے کم
’اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ سعودی عرب میں ایڈز کی شرح بڑھ رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ عسیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایڈز کی شرح دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ سعودی عرب میں ایڈز کی شرح بڑھ رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس حوالے سے سب سے بڑی تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ ایڈز کے مریضوں کا انکشاف جلدی ہونے لگا ہے‘۔
’بیماری کے جلد انکشاف کی وجہ سے مرض کو پھیلنے سے اور دوسروں تک منتقل ہونے سے روکا جاسکا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بیماری کے نئے انکشافات انفرادی ہیں اور انکشاف کے ساتھ ہی یہ محدود ہوجاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ناجائز تعلقات اور منشیات کے انسداد سے اس موذی مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے‘۔