Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: نادرا کی جانب سے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم میں فارم جمع کرانے کے لیے دی گئی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نادراکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام اب نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے 21 جنوری تک اپنے فارم جمع کراسکتے ہیں۔ اسلام آباد، فیصل آباد، مظفر آباد، سوات،سکھر، کوئٹہ ، گلگت میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت اپنے گھر کے خواہش مند خواتین و حضرات مخصوص ضلعی اور نادرا کے دفاتر میں اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

شیئر: