Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے کمپنی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا‎

چینی کمپنی ہواوے نے انتہائی مختصر عرصے میں بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2010 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی اس وقت چین میں اسمارٹ فونز کی سب سے بڑی کمپنی بن چکی ہے جبکہ دنیا بھر کے 170 ممالک میں اس کے اسمارٹ فونز فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کو رواں سال کی پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن سب کے باوجود کمپنی نے رواں برس گزشتہ سال سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کیے ہیں۔ہواوے نے 2017 میں 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائدموبائل فروخت کیے تھے اور رواں سال یہ تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کمپنی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون میں میٹ 20 اور پی 20 سیریز کے اسمارٹ فون شامل ہیں۔ کمپنی کے مڈ رینج اسمارٹ فونز کی فروخت میں بھی کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے کہ ہواوے نے رواں برس کے وسط میں موبائل بنانے کے حوالے سے دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز امریکی کمپنی ایپل سے چھین لیا تھا۔
 
 

شیئر: