Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنر کا 48 میگاپکسل کیمرے کے ساتھ ویو 20 اسمارٹ فون لانچ

ہواوے کمپنی کے سب برانڈ آنر نے ویو 20 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔یہ آنر کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں پنچ ہول ڈسپلے اور 48 میگاپکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.4 انچ کا ہے اور اس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فرنٹ کیمرے کے لیے فون میں ایک چھوٹا سا گول سوراخ شامل کیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون میں کیرن 980 اوکٹا کور پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج ، 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے ۔کمپنی نے جلد ہی 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج کا ماڈل بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر تین کیمرے دیے گئے ہیں جس میں 48 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور تھری ڈی اسٹیریو کیمرہ شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے۔فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کے بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 6/128 جی بی کے ساتھ فون کی قیمت 435 ڈالر ، 8/128 جی بی کے ساتھ 510 ڈالر اور 8/256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 580 ڈالر ہے۔فون کی فروخت 28 دسمبر سے شروع ہوگی۔
 
 

شیئر: