Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکار کی نظر

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
پبلک کنٹرول بورڈ نے 2018ءکے دوران موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9ارب ریال سرکاری خزانے کو واپس کرائے۔ یہ2017ءکے مقابلے میں 4گنا زیادہ رقم ہے۔ پبلک کنٹرول بورڈ نے 38ارب ریال کی وصولی کا مطالبہ کیاتھا۔ گزشتہ برس کے مطالبے کے مقابلے میں یہ رقم لگ بھگ دگنی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پبلک کنٹرول بورڈ عمدہ اور موثر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ 
پبلک کنٹرول بورڈ نے گزشتہ دنوں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اپنی سالانہ رپورٹ پیش کردی۔ شاہ سلمان نے رپورٹ پر قدرو منزلت کا اظہار کیا۔ بورڈ کے اہلکاروں کو شاباش دی۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ کنٹرول بورڈ خود مختاری کی حیثیت سے فائدہ اٹھا رہا ہے او رسرکاری اداروں پر گہری نظررکھے ہوئے ہے۔ شفافیت کے اصول کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پبلک کنٹرول بورڈ سرکاری آمدنی اور اخراجات پر جتنی زیادہ گہری نظررکھے گا اور جس قدر گیرائی سے سرکاری خزانے میں تصرفات کو دیکھے گا ،اتنا ہی زیادہ مالی معاملات میں شفافیت آئیگی۔ اس سے سرکاری خزانے کو تقویت حاصل ہوگی۔ سرکاری ادارے موثر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور قوم کی دولت کے سلسلے میں فرض شناسی سے کام لیں گے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: