Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ممالک میں دہشتگردی کی مذمت

ریاض ۔۔۔ سعودی دفتر خارجہ نے افغانستان، لیبیا اور عراق میں دھماکوں اور دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ لیبیا کے دارالحکومت میں دفتر خارجہ ، کابل میں افغانستان کے سرکاری دفتر اور شمالی عراق کے تلعفر شہر میں کار دھماکوں سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ سعودی عرب نے تینوں ممالک کے دارالحکومتوں میں کئے گئے دہشتگردانہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور روایات کے سراسر منافی قرار دیا۔ سعودی عرب نے افغانستان،عراق اور لیبیا میںجاں بحق ہونے والو ںکے اعزہ، حکومتوں اور عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔

                                                            

شیئر: