ریاض ۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی کارکن نے خروج نہائی کے بعد مقررہ مدت کے اندر سفر نہ کیا تو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔مقامی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے ٹویٹر پر دریافت کیا تھا کہ اگر کسی کارکن کا خروج نہائی لگوا دیا گیا ہو اور وہ سعودی عرب سے روانہ نہ ہوا ہو تو ایسی صورت میں کیا اسکے کفیل اور خود اسے کوئی سزا ہوگی؟ آیا سعودی قانون اسے مفرور کے خانے میں ڈال دے گا؟ آیا اسکا نام کفیل کے ریکارڈ سے خارج ہوجائیگا یا نہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے ان سارے سوالات کے جواب میں یہ بتانے پر اکتفا کیا کہ ایسی صورت میں ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔