Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے واقعات

کراچی:  ہند میں پاکستانی سفارتی اہل کاروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی مصروفیات کی غرض سے باہر نکلنے والے پاکستانی سفارتی اہل کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود نے ہند کی وزارت خارجہ اور پاکستانی حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہند میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کی انٹرنیٹ سروس سست کردی گئی اور سفارت کاروں کے گھروں کی بجلی اورگیس کی سپلائی بھی بند کی جارہی ہے جبکہ سفارتی عملے کے بعض ارکان کے ای میل اکاؤنٹس ہیک کیے جانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ نئی دہلی میں نجی مصروفیات کے لیے باہر نکلنے والے سفارتی اہل کاروں کو بھارتی اہل کاروں کی طرف سے ہراساں کیا جاتا ہے ۔

شیئر: