ریاض ۔۔۔ ڈاکٹر عواد العوادکے جانشین کے طور پر ترکی الشبانہ کو وزیر اطلاعات و نشریات متعین کردیا گیا۔ الشبانہ کون ہیں اور اب تک وہ کیا کرتے رہے ہیں۔ ان سوالات کے جواب دیتے ہوئے سبق ویب سائٹ نے توجہ دلائی ہے کہ وہ بہت سارے ابلاغی ا داروں کی سربراہی کرچکے ہیں۔ انہیں ابلاغ کے شعبے میں شاندار پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے۔ وہ قاہرہ، بیروت، عمان اور ریاض میں متعدد ابلاغی پروگرام اپنی نگرانی میں تیار کرائے ہوئے ہیں۔ یہ پروگرام کامیاب رہے ہیں۔ 2008ءسے وہ روتانا گروپ میں ٹی وی سیکشن کے چیئرمین کے طور پر کام کررہے تھے۔ فاریتی انٹرنیشنل میگزین نے چند ہفتے قبل ابلاغی دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست جاری کی تھی اس میں ترکی الشبانہ کا نام بھی شامل تھا۔ انہیں مملکت کے اندر اور باہر 500موثر بین الاقوامی ابلاغی شخصیات میں سے ایک کے طور پر منتخب کیاجاچکا ہے۔ ترکی الشبانہ ریاض میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے امریکہ میں بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی۔