Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فنڈ کی زیمبیا میں سپیشلائزڈ ہسپتال کے لیے 135 ملین ڈالر کی امداد

کنگ سلمان بن عبدالعزیز سپیشلائزڈ ہسپتال 800 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ ( ایس ڈی ایف) نے زیمبیا میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز سپیشلائزڈ ہسپتال کی تعمیر کے لیے 35 ملین ڈالر کے اضافی ترقیاتی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔  ہسپتال کے لیے مجموعی فنڈنگ 135 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق معاہدے پر ایس ایف ڈی کے سی ای او سلطان المرشد اور زیمبیا وزیر خزانہ اور قومی منصوبہ بندی سیتومبیکو موسوکوتوان نے دستخط کیے۔ زیمبیا میں سعودی سفیر علی القحطانی بھی موجود تھے۔

ہسپتال 2 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

 اس منصوبے کے تحت 2 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر 800 بستروں کے ساتھ ایک خصوصی زچہ و بچہ ہسپتال قائم کرنا ہے۔
یہ منصوبہ خصوصی صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانے، ہیلتھ کیئر کی تربیت فراہم کرنے اور زیمبیا میں صحت خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کےلیے پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا (فوٹو ایس پی اے)

سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد نے زیمبیا کے  وزیر خزانہ کے ہمراہ ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کےلیے پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔
سعودی ترقیاتی فنڈ 1978 سے ضروری شعبوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور دیگر پروگراموں کے لیے 170 ملین ڈالر سے زیادہ کی مالی اعانت کے ساتھ زیمبیا کی سپورٹ کی ہے جس کا مقصد سماجی ترقی اور معاشی خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: