Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید22 دہشت گردوں کو سزائے موت،آرمی چیف نے توثیق کردی

  راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گرد حملوں میں ملوث 22دہشت گردوں کی سزائے موت اور 15کو جیل بھیجنے کی توثیق کردی۔جرم ثابت نہ ہونے پر2 کو بری کر دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سنگین نوعیت کی کاررائیوں میں ملوث تھے۔ ان کارروائیوں میں19 فوجی اہلکاروں اور افسران سمیت176افراد شہید اور 217زخمی ہوئے ۔ تمام سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔سزاپانے والوں میں عباس ٹاون کراچی دھماکے میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں جس میں57افراد شہید اور79افراد زخمی ہوئے ۔ دہشتگرد سلطان محمود 2006 میں نشترپارک خودکش دھماکے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں54افراد شہید اور113زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گرد طاہر محمود مسلح افواج اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ دیگر دہشت گردوں میں خیر الدین، محمد عاشق، انعام اللہ، عالم شیر، عرفان، محمد شفیق، ظفر علی، عمر کریم، شیر ولی خان، بختاور، رشید اللہ، فہیم الدین، عبدالرافع، محمد اسحاق، سید محمد، عرب جان، محمد اسحاق ار منہاج علی شامل ہیں۔ 

شیئر: