Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم گرفتاری

کراچی ... وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل کے حوالے سے ایئرپورٹ سے اہم گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔علی رضا عابدی تو واپس نہیں آسکتے لیکن ان کے قاتل کو سزا ملنی چاہیے ۔ ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کے حوالے سے سیکورٹی تھریٹس ہیں ۔ ان کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ۔ تحریک انصاف جو مرضی کہے ۔سب جانتے ہیں کہ انہیں پورے سندھ میں دھتکار دیا گیا ۔فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں دن میں خواب دیکھنے کے متراد ف ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس شہر کا امن کسی کوبھی خراب کرنے نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے وا قعہ کے بعد میں ایم کیو ایم والوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور ان کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ گورنر راج کسی صوبے میں لگانے کے لئے اسمبلی کی سفارش ضروری ہے ۔ صدارتی راج کے لیے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ 

شیئر: