Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کی شاہراہ قائداعظم سے منسوب

نیویارک... امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں کونی آئی لینڈ ایونیو کی ایک سڑک بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے منسوب کردی گئی۔کونی آئی لینڈ ایونیو کی سڑک کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے منسوب کرنے کی قرارداد نیویارک کونسل میں منظور ہوئی۔یہ قرارداد نیویارک کونسل بروکلین کے ممبر جمانے ولیمز نے پیش کی تھی، جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔اس موقع پر جمانے نے کہا کہ کونسل کے فیصلے سے خوش ہیں۔ یہ پاکستانی،امریکن کمیو نٹی کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے لئے بھی ایک تحفہ ہے۔سڑک کو بانی پاکستان سے منسوب کئے جانے کا اعلان پاکستانی، امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر واکل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ واکل احمد نے اس موقع پر کونی آئی لینڈ کو لٹل پاکستان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کے اراکین نے کونی آئی لینڈ کی سرکاری طور پر پہچان کرانے کے لئے طویل عرصے تک کام کیا ہے۔ بے حد خوش ہیں کہ ہماری محنت رنگ لے آئی۔ واضح رہے کہ محمد علی جناح وے کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔
 

شیئر: