Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین سے وزیر خارجہ ابراہیم العساف کا اظہار تشکر

ریاض۔۔۔ نئے مقرر ہونے والے سعودی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف نے ٹویٹر پر اپنا اکاﺅنٹ جاری کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ وہ مملکت کی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مملکت کی قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر میں انکا شکر گزار ہوں ۔
 

شیئر: