Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے انتخابات نہیں ہونگے،بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن

ڈھاکا...بنگلہ د یش میںسیکریٹری الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا۔ حکمران جماعت عوامی لیگ اور اس کے اتحادیوں نے پارلیمنٹ کی 300 میں سے 288 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ اپوزیشن جماعتوں کے حصے میں محض 6 نشستیں ہی آسکیں۔حسینہ واجد چوتھی مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی ۔ اپوزیشن نے نتائج مسترد کردئیے اور غیر جانبدار حکومت کی سربراہی میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امر یکہ اور اقوامِ متحدہ نے بھی انتخابی عمل کی شفافیت پر خدشات کا اظہار کیا ۔ ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں نے بھی کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کریک ڈان کے باعث خوف و ہراس کی فضا پھیلی۔ حسینہ واجد کی سربراہی میں حکمران جماعت 2009 سے اقتدار میں ہے۔ دریں اثناءالیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے مطالبے پر نئے انتخابات کا امکان مسترد کردیا ۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پولنگ سے پہلے بیلٹ پیپرز سے بھرے ہوئے بیلٹ باکس پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچانے کے الزامات قطعی بے بنیاد ہیں۔

شیئر: