ماسکو۔۔۔روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دیدیا ۔کریملن کے اعلامیہ میں بتایاگیا کہ روسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو نئے سال کی مبارکباد کا خط بھیجا جس میںکہا گیا کہ امریکہ روس تعلقات اسٹراٹیجک استحکام اورعالمی سلامتی کے لیے اہم ہیں۔روس امریکہ سے کثیرالجہتی ایجنڈے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔صدر پوٹین نے شام، برطانیہ، چین اور جاپان کے سربراہان کو بھی نئے سال کی مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔