مراد علیشاہ کیخلاف تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار
کراچی ...اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف تحریک انصاف کی تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی ۔اسپیکر نے تحریک التواءکو رول اٹھاسی سے متصادم اور ناقابل بحث قرار دیا ہے۔تحریک التوا تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کرائی تھی۔تحریک التوا میںکہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد د ئیے گئے ۔ وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران خرم شیرزمان نے انتباہ کیا تھا کہ اگر تحریک التواکو منظور نہ کیاگیا تو سندھ اسمبلی میں ایوان کی کارروائی نہیںچلنے دیں گے۔