شاہ سلمان سے علماءمشائخ کی ملاقات
ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے قصر یمامہ میں شاہی خاندان کے افراد، مفتی اعلیٰ، علماء، وزراءاور مقامی شہریوں کے وفود ملاقات کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔اس سے قبل شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر عمر البشیر کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد کے پیغام ارسال کئے۔ انہوں نے سوڈانی بھائیوں کیلئے مزید ترقی و خوشحالی اور صدر بشیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔