Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی قونصلر ٹیم کا دورہ ینبع اور جازان

جدہ ۔۔۔ ہندوستانی قونصلیٹ جدہ کی2 ٹیمیں جمعہ 4جنوری 2019ءکو ینبع اور جازان کا دورہ کرینگی۔ جہاں وہ دونوں علاقوں میں موجود ہندوستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کرینگی۔ ینبع جانے والی ٹیم اپنا دفتر وی ایف ایس گلوبل شاپ نمبر 3ہگی سینٹر کنگ عبدالعزیز اسٹریٹ بالمقابل الفالح اسپورٹس ہاﺅس ، ینبع میں قائم کریگی۔ جہاں قونصلر ٹیم سے صبح 8سے 12بجے تک اور پھر ایک بجے سے 6بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ جازان جانے والی ٹیم عدنان ہوٹل جازان میں اپنا دفتر قائم کریگی جس کا رابطہ نمبر 017-3217777ہے۔ ٹیم صبح 8سے 12اور پھر دوپہر ایک بجے سے 6بجے تک خدمات انجام دیگی۔ علاقے میں رہنے والے ہندوستانی شہری قونصلر خدمات کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ وہ لیبر تنازعات کے بارے میں بھی تحریری شکایت قونصل کے ان افسران کو دے سکتے ہیں جو ویلفیئر امور کو دیکھتے ہیں اور اپنی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: