Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹرز کیلئے آئی سی سی ایوارڈز

دبئی:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ہندوستانی ویمن کرکٹر سمرت مندھنا کو 2018 کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا ہے جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن کرکٹرز بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔سمرتی مندھنا سال کی بہترین ون ڈے کھلاڑی کے طور پر راشیل فلنٹ ایوارڈ کی مستحق قرار پائیں ۔آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 2018کی بہترین کرکٹر جبکہ انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن سال کی بہترین ابھرتی ہوئی کرکٹرکا ایوارڈ لینے میں کامیاب ہوئیں ۔22سالہ سمرتی مندھنا نے 2018میں 12ون ڈے میچوں کے دوران669اور 25ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 622رنز اسکور کئے ۔ان کے عمدہ کھیل کی بدولت ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوئی ۔ وہ اس وقت دونوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ابتدائی10کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: