فلائیڈ مے ویدر کی 2منٹ میں فتح، جاپانی باکسر کو ناک آوٹ کردیا
یوکوہاما: معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ایک نمائشی فائٹ میں جاپان کے کک باکسنگ چیمپیئن تینشن ناسوکاوا کو محض 2 منٹ میں تکنیکی بنیادوں پر ناک آوٹ کر کے شکست دے دی۔جاپان میں اس فائٹ کا جہاں باکسنگ شائقین کافی شدت سے انتظار کر رہے تھے وہیں ماہرین نے اس فائٹ کو ایک منفردمقابلہ قرار دیا تھا کیونکہ مے ویدر باکسنگ کے چیمپیئن ہیں جبکہ ناسوکاوا کک باکسنگ کے چیمپیئن ہیں اور دونوں کھیلوں کے مختلف قوانین کے سبب اس مقابلے کے لئے ریٹائرڈ مے ویدر کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔41سالہ مے ویدر کا اپنے سے آدھی عمر کے کک باکسر سے مقابلہ تو تھا لیکن مقابلے کے لیے پہلے سے ہی سخت قوانین مرتب کر دیے گئے تھے اور جاپانی اسٹار کو متنبہ کردیا گیا تھا کہ میچ کے دوران وہ صرف باکسنگ کریں گے اور اگر انہوں نے کک مارنے کی کوشش کی تو انہیں 5ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ابتداءمیں ایسے لگا کہ شاید مے ویدر اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور ہلکے پھلکے مکوں سے فائٹ کا آغاز کیا لیکن پھر انہوں نے اپنے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے مکوں کی برسات کردی اور ایک منٹ بعد ہی 20سالہ باکسر زمین بوس ہو گئے۔حریف کو جدوجہد کرتا دیکھ کر مے ویدر نے ناسوکاوا کے کھڑے ہوتے ہی ان پر دوبارہ مکے برسا دئیے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں