Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی بچت اسکیموں میں منافع بڑھا دیا گیا

لاہور...حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری پر منافع بڑھا دیا گیا ۔ منافع کی شرح میں پونے 3 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔سیونگ اکاونٹس پر منافع کی شرح میں 1.50 فیصد ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 2.28 فیصد اضافہ کیا گیا ۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.74 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر 2.44 فیصد اور پنشنر بینفٹس اکاونٹس پر منافع کی شرح میں2.40 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 2.40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: